فروری میں کونسے ایسے دو دن آئیں گے جس میں ہر دعا قبول ہوگی؟ ماہر علم نجوم نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد پاکستان کے مایہ ناز ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ فروری کے دو دن ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے۔راجہ حیدر حال ہی میں ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سمیت کئی اہم پیش گوئیاں کیں۔

انہوں نے بغیر نام لیے شوبز میں ہونے والی آئندہ طلاق سے متعلق بتایا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی، وہ اداکارہ خود ہی اس علیحدگی کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔مایہ ناز ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے بات جاری رکھتے ہوئے اشارتاً بتایا کہ ان کی طلاق کے حوالے سے صرف افواہیں نہیں ہیں، اس اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اور ان کی اولاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بُری بدنامی کے ساتھ ختم ہو گی۔راجہ حیدر نے رواں سال سے متعلق بتایا کہ اس سال میں دو دن ایسے آنے والے ہیں جس میں جو مانگیں گے وہ ملے گا، جو کریں گے وہ 10 گُنزیادہ ہو گا۔انہوں نے ان دنوں کے حوالے سے کہا کہ وہ تاریخ ہے 2 فروری 2022 اور 22 فروری 2022، ان تاریخوں میں جو بھی دعا مانگیں گے وہ قبول ہوگی۔ماہر علمِ نجوم نے بتایا کہ اس سال پاکستانی شوبز میں سات بڑی شادیاں ہوں گی جن میں سے اسی سال دو ختم بھی ہو جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.