8 سال بعد ایک ساتھ 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے، باپ نے بیٹوں کے نام خلفائے راشدین سے منسوب کر دیے

بچوں کی پیدائش ایک ایسی خوشی ہوتی ہے جو کہ والدین کے دنیا کی تمام خوشیوں سے بھی بڑی ہوتی ہے، میاں بیوی ایک ایسے فیز میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں جس میں وہ والدین کا مرتبہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی والد کے بارے میں بتائیں گے جس کے ہاں بیک وقت 4 بیٹے پیدا ہوئے۔

آزاد کشمیر کے علاقے راج محل کوٹی سے تعلق رکھنے والے جانثار احمد کے ہاں بیک وقت 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی، جس نے ان کی خوشی دگنی کر دی تھی۔ ظاہر سی بات ہے والدین کے لیے یہ سب سے بڑی نعمت اولاد ہے، اور اس خوشی پر جانثار احمد نے بچوں کے نام بھی ایسے رکھے ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی فوج سے تعلق رکھنے والے اہلکار جانثار احمد نے اپنے چاروں بیٹوں کے نام خلفائے راشدین سے منسوب کر دیے ہیں۔ جانثار احمد کی شادی کو 8 سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر اولاد جیسی نعمت ان کے گھر کے آںگن میں نہیں اتری تھی، لیکن ایک ساتھ 8 سال بعد 4 بیٹوں کی ولادت نے سب کو خوش کر دیا۔

آرمی اسپتال میں زیر علاج تمام بچے صحت مند ہیں جبکہ والدہ بھی صحت مند ہیں۔ آرمی میڈیل کور کے جوان جانثار احمد نے بچوں کے نام محمد علی، محمد ابوبکر، محمد عثمان اور محمد عمر رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.