یا اللہ ایسی موت کسی کو نہ آئے ، گوجرانوالہ کے پارک میں سیلفی لیتے ہوئے 20سالہ لڑکی جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یا اللہ ایسی موت کسی کو نہ آئے

گوجرانوالہ کے پارک میں سیلفی لیتے ہوئے 20سالہ لڑکی جاں بحق ۔۔گوجرانوالا کےگلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی گرکر جاں بحق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے مطابق 20 سالہ لڑکی سلیفی بناتے ہوئے جھولے سے گرکر جاں بحق ہوئی، واقعے کے بعد پارک کو عارضی طور پر سِیل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سالہ لڑکی اقصیٰ پارک میں لگے کشتی والے جھولے میں سوار تھی کہ سیلفی بناتے ہوئے اونچائی سے زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر گوجرانوالا کو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.