مجھے سکون کی کمی تھی اور ۔۔ سابقہ اداکارہ صنم چوہدری اپنے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے رو پڑیں

صنم چوہدری کے نام سے کون واقف نہیں، یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور سابق ادکارہ ہیں جنہوں نے اب کھل کر اپنے شوبز چھوڑنے کی وجوہات بتا دی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ دن رات میں نے محنت و لگن سے کام کیا اور شوبز انڈسٹری میں مشہور بھی خوب ہوئی۔

اور مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا ، زندگی بہت اچھی چل رہی تھی اب تو زندگی میں بہت مزہ بھی آرہا تھا اسی دوران سابقہ اداکارہ جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ میں نے اللہ سے جو بھی مانگا وہ مجھے ملا۔

مجھے شادی کرنی تھی اللہ نے وہ کروا دی اور اولاد بھی عطا کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ جو میں یہ بات کر رہی ہوں وہ میرے دل سے نکل رہی ہے۔

اس رنگا رنگ بھری دنیا میں کام کرتے ہوئے مجھے یہ بھی یاد نہیں رہا کہ مرنا بھی ہے اور کہیں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرتے کرتے اپنے اللہ کو نہ ناراض کر بیٹھوں۔ مزید یہ کہ میرے پاس سب کچھ ہے۔

مگر پھر بھی کمی محسوس ہوتی تھی اور وہ کمی سکون کی تھی، ہر طرف دوڑلگی ہوئی تھی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس کا اختتام کیا ہوگا۔

یہی نہیں پھر اسی وقت یہ بھی محسوس ہوا کہ کام نہ کرنے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے تو میں نے وزن کم کیا اور تمام پروڈکشن ہاؤسز والوں کو ممطلع کیا کہ میں اب اس مہینے سے دوبارہ کام کروں گی۔

اس کے علاوہ پھر ایک دن میں نے خود سے سوال کیا تو احساس ہوا کہ آخر زندگی میں مجھے چاہیے کیا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود مزید کس چیز کی خواہش ہے؟ اس کے بعد اپنی تمام تر توجہ قرآن مجید کی طرف لگائی، اسے اور اس کی تفسیر پڑھی جس نے میری زندگی بدل دی۔

مشہور ورو معروف سابق اداکارہ صنم چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ سابق گلوکار نجم شیراز نے ان کے اس سفر میں کافی مدد کی اور انہیں اپنے ٹیچر بابر چوہدری سے ملوایا جنہوں نے ان کی رہنمائی کی۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے رواں برس اگست میں انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں، بعدازاں انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.