ڈلیوری اپریشن سے ہوئی کمر درد کیسے کم ہو؟؟ اور پیٹ کم کرنے کا بہت تیزی اثر دکھانے والا پانی ۔۔۔۔دو بہت ہی آزمودہ ٹپس

آج میں آپ کے ساتھ دو ٹپس شیئر کروں گی کہ جن کے استعمال سے آپ اپنی کمر کے درد کو ختم کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان ٹپس کو استعمال کر کے پیٹ کے درد کو بھی دور کر سکتے ہیں جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں

کہ پیٹ درد اور اس کے ساتھ ساتھ کمر درد بھی ایک بہت ہی تکلیف دہ بیماری ہے ان بیماریوں کی وجہ سے انسان کہیں کا نہیں رہتا۔ اور اگر ان بیماریوں کا وقت پر صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماریاں بڑھ جاتی ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں۔ تو آج میں آپ لوگوں کے لیے اسی دو ٹپس لے کر آئی ہوں کہ جن کے استعمال سے ان دونوں بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔یہاں ایک اہم بات بتانا بہت ضروری ہے میرے لیے ان ٹپس کے ذریعے آپ نا صرف اپنے پیٹ کے درد کا علاج کر سکتے ہیں بلکہ اپنے پیٹ کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

تو ہے نا مزیدا قسم کی ریمیڈی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا پیٹ کسی بھی نقصان کی بجائے کم ہو جائے تو یہ ریمیڈی انہی لوگوں کے لیے ہی ہے جو چاہتے ہیں کہ ان کا پیٹ کم ہو جائے مگر بنا کسی درد کے۔ سب سے پہلے میں سب سے پہلی ٹپ کی طرف جا ؤں گی اور آپ کو بتاؤں گی کہ آپ اپنی کمر کے درد کا علاج کیسے کر سکتے ہیں تو جو ٹپ میں آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے جا رہی ہوں۔ یہ بہت ہی آزمودہ ہے اور بہت ہی اثر کرنے والی ہے اس کو ضرور ٹرائی کیجئے گا۔جو چیز آپ نے لینی ہے وہ ہے تخم ِ اوتنگن کسی بھی پنسار سٹور سے آسان سے مل جائے گی اور اس کو پاؤڈر کی شکل میں کر لیان ہے اور اس کے بعد ہم لیں گے

اسگندھ نگوری ۔ اس کی بھی مقدار ہم اتنی ہی رکھیں گےکہ جتنی مقدار میں ہم نے تخمِ اوتنگن لیا تھا۔ اور نمبر تین جس کا ہم نے استعمال کر نا ہے وہ ہے سفید موسلی ۔ یہ بھی ایک نارمل سی ہرب ہے کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائے گی۔ اس کی مقدار بھی پچاس گرام لینی ہے۔ اس کو ہم کر یں گے اچھے سے مکس اپ ۔ اور مکس کر نے کے ساتھ ساتھ اس کو پلاسٹک کے کسی جار میں محفوظ کر لینا ہے۔ان چیزوں کو مکس کرنے کے بعد ایک چائے کا چمچ صبح لینا ہے اور ایک چائے کا چمچ شام میں لینا ہے تو انشاء اللہ ان کی کمر کا درد ٹھیک ہو جائے گا اور وہ اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ سادے پانی کے ساتھ صرف پندرہ اگر آپ استعما ل کرتے ہیں تو اگر آپ کا بہت ہی پرانا کمر درد ہے تو اس کو بھی ختم کرنے میں یہ ریمیڈی بہت ہی اہم کردار ادا کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.