بہت ہی سادہ انسان ہے، روزانہ صبح قرآن کی تلاوت کرتا ہے اور۔۔جب مصباح الحق نے رضوان کے ساتھ کام کیا تو کیسا پایا، نئے انکشافات کردیے

آپ نے کرکٹر محمد رضوان کے حوالے سے اسی ویڈیوز دیکھی ہونگی، جہاں وہ گراؤنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مصباح الحق نے محمد رضوان کے بارے نئے انکشاف کردیے۔

مصباح الحق نے پروگرام میں کہا کہ رضوان کی دعاؤں کی وجہ سے ٹیم یہاں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضوان بہت سادہ لوح انسان ہے۔

سابق کوچ نے کہا کہ رضوان آدھا قرآن وہ تہجد میں تلاوت کرتا ہے آدھا قرآن فجر کی نماز کے بعد تلاوت کرتا ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ میں نے اسے دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

ورلڈ ٹی20 کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کھلاڑی محمد رضوان کا پہلا انٹرویو

محمد رضوان کی دبئی سے بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہی ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت اپنے ملک کی خاطر تیار رہتا ہوں۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھا تھا۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاری تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *