اگر بھارت نمیبیا کو 3 اوور میں شکست دے دے تو ابھی بھی۔۔ فواد چوہدری نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

پاکستان کے فیڈرل منسٹر آف انفارمیشن چوہدری فواد حسین نے بھارتیوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ اگر وہ نمیبیا کے خلاف میچ کو تین اوورز میں مکمل کرلیتے ہیں تو وہ آئیرپورٹ کے لیے جلدی روانہ ہوسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے نہایت پسند کیا ہے اور بھارتیوں کو مزید طنز و تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں پاکستان سمیت نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *