موہکوں والی بواسیر بہت زیادہ بلڈ کا آنا بس ان پھول کا قہوہ پی لیں بلڈ آنا بند

یہ مرض عام طور پر ان لوگوں کو لا حق ہوتا ہے ،جو بہت تیز مرچ مسالوں والی غذائیں کھاتے خصوصاً میدے سے بنی ہوئی غذاؤں کے عادی ہوتے ہیں ۔یہ لوگ گوشت زیادہ کھاتے ہیں ۔سبزیاں ان کی غذا میں شامل نہیں ہوتیں اور اگر ہوتی بھی ہیں تو بہت کم مقدار میں ۔بواسیر ہونے کا ایک اہم سبب قبض ہے ۔چوں کہ قبض کی وجہ سے مقعد میں خون کی رگوں پر مسلسل دباؤ پڑتا رہتا ہے ،لہٰذا دورانِ خون میں رکاوٹ پیدا ہو کر رگیں پُھول جاتی ہیں اور مسّے بن جاتے ہیں ۔پھر قبض کی صورت میں سخت اور خشک فضلہ خارج ہوتا ہے ۔

اس کی رگڑ اور خراش سے خون کی رگوں کے منھ کھل جاتے ہیں اور زخم پیدا ہو کر خون خارج ہونے لگتا ہے ،جو بعد میں مسّے کی شکل اختیار کرلیتا ہے ۔پیٹ کے کیڑے ،خاص طور پر چلونے بھی اس مرض کی پیدائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔وہ لوگ جنہیں بواسیر کا مسئلہ ہے بہت زیادہ بلڈ آتا ہے موہکوں والی بواسیر ہے اس کیلئے بہت زبردست نسخہ بتارہے ہیں ۔ بہت اچھی حرب ہے جس کو آپ نے استعمال کرنا ہے اس کا قہوہ پینا ہے یا آ پ اس کو کھا لیں اور اوپر سے پانی پی لیجئے گا اس سے آپ کی موہکوں والی بواسیر سے آپ کو چھٹکارہ ملے گا آپ کو شفاء حاصل ہوگی ۔زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں جتنا ہوسکے آہستہ آہستہ پانی پیا کریں ۔ ایک دم سے نہیں پینا قبض نہیں ہونی دینی آپ نے قبض کیوجہ سے بواسیر ہوتی ہے ۔ قبض سب بیماریوں کی جڑ ہے ۔ بواسیر تیزابیت کیوجہ سے ایسڈ کیوجہ سے ہوتی ہے اس کیلئے بہترین دوائی پانی کو ایک تو آہستہ آہستہ سے پئیں۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں ۔ دوسرا آپ نے ہار سنگھار پھول لینے ہیں ۔تھوڑے سے ہار سنگھار کے پھول لے لیں

اس کو کھانا کھانے کے دو گھنٹے کے بعد پھول کو کھائیں اور اوپر سے پانی پی لیں اگر آپ کو ہار سنگھار کے پھول نہ ملیں تو آپ ہار سنگھار کے درخت کے پتے لے لیں ۔ ان پتوں کو لے کر آ پ کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد وہ کھاؤ اور اوپر سے پانی پی لو ایسا نہیں کرسکتے تو اس کا قہوہ بنا کر پی لیں ۔ پانی میں پتے ڈالیں اس کو قہوہ بنائیں ۔ ایک گلاس پانی لینا ہے جب آدھا گلاس رہ جائے تو اس قہوہ کو لے لیں کھانا کھانے کے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے بعدروزانہ آپ نے پینا ہے انشاء اللہ آپ کو بواسیر میں آفاقہ ہوگا ۔ آپ کے موہکے جھڑنا شروع ہوجائیں گے اور بلڈ آنا بند ہوجائیگا ۔ سات سے آٹھ دن میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ آپ یہ پھو ل لے لیں پھول کو کھاکر پانی پی لیں اگر نہ ملیں تو اس کے پتے لیں پتوں کا قہوہ بنا کر بھی آپ پی سکتے ہیں ۔

یہ بواسیر کاعلاج ہے ۔ وہ لوگ جو بواسیر کا شکار ہوچکے ہیں صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی یہ بیماری نہ دے ۔ کیونکہ اس سے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے محفل میں جانا دوستوں میں جانا یا گھر کے افراد کے سامنے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ مشکل ہوتا ہی ہے اس کے علاوہ مریض کو اس کے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں جو بھی بواسیر کے اس مرض میں مبتلا ہے سب کو رب کریم شفاء عطاء فرمائے ۔ یہ دیکھنے میں تو بہت ہی سستا سا لگے گا لیکن اس کی افادیت بہت زیادہ ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *