عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے کیونکہ جسم کے بغیر محبت ؟؟

ہمار ے معاشرے میں مرد کی جیب سے اور عورت کی چہرے سے شادی کی جاتی ہے سیر ت اب کسی کی بھی ترجیحات میں شامل نہیں ہے پھر بھی شور مچایا ہوا ہو تا ہے کہ نکاح کو عام کرو۔ عورت نا تو مرد کی امیری سے متا ثر ہوتی نہ غریبی سے وہ تو اس بات سے متاثر ہوتی ہے کہ مرد اسے کتنی عزت دیتا ہے کتنی اہمیت دیتا ہے۔

بڑے ناخن رکھنا انسانوں کی نہیں جانوروں کی علامت ہے وہ بھی ان جانوروں کی علامت جوخون خوار اور مردہ خور ہوتے ہیں عورت جیسی نازک حسین باحیاء اور وفادار جیسی شخصیت میں جانوروں والی علامت کا پایا جانا کم ظرفی اورجہالت کی نشانی ہے۔ نکاح صرف چار حروف کا مجموعہ نہیں ہے نکاح ایک ذمہ داری ہے ، ایک عہد ہے ۔ ایک عہد اپنے آپ سے ، اپنے ہمسفر سے ، دو گھرانوں سے ، اور اپنے رب سے ، لہذا اس رشتے کا احترام کیجیے ۔

یہ دنیا کا سب سے پاکیزہ اور سب سے نازک رشتہ ہے۔ مرد کی ایک کمزوری یہ ہے کہ وہ بہت جلدی اظہار محبت کردیتا ہے عورت کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ محبت سے زیادہ عزت کو ترجیح دیتی ہے۔ عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کی محبت پاک ہے اور انہیں جسم سے کوئی غرض نہیں ، وہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں ۔ پاک محبت صرف اللہ اور اس کے رسول یا والدین کےلیے ہے۔ عورت سے محبت کا تصور جسم کے بغیر ناممکن ہے اگر آپ کو کسی لڑکی سے محبت ہے۔

اور آپ اس کے بارے میں جسمانی خیالات نہیں رکھتے ، یاتو آپ فرشتے ہیں یا پھر آپ جھوٹ بولتے ہیں ، یا پھر وقتی چونا لگارہے ہیں ۔ باقی جسم کی کشش ایک فطرتی عمل ہے ۔ آپ اسے نکاح کرکے حاصل کرسکتے ہیں مگر یہ سچی حقیقت ہے کہ عورت اور مر دمیں جسم کی کشش نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ جوانی کے جوش میں مرد کو ہر عورت اچھی ہی لگتی ہے

اور عورت کو ہر مرد کی محبت سچی لگتی ہے عورت کا بس دیکھ لینا بھی مرد کو ادا لگتی ہے اور مرد کی ذر ا سی ہمدردی عورت کو اعتراف محبت نظر آتی ہے۔ یہ عمر اس طرح کی بیوقوفیوں کی ہوتی ہے۔ اور دل کو خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے تو ہوتا یوں ہے کہ ذرا سا خیال بھی کسی کا آجائے، تو ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں محبت ہوگئی ہے یا کسی کی کوئی بات ہمیں پسند آجائے تو ہمیں لگتا ہے کہ اس کو ہم سے محبت ہوگئی ہے اور پھر زندگی کے بہت بڑے فیصلوں پر ہم جلد بازی کردیتے ہیں۔

اس طرح کی محبتیں تو ہوتی رہتی ہیں ، اور آپ ہیں کہ بھاگ کر اعتراف محبت کرنا چاہتے ہیں خود کو وقت دیں، اور دوسروں کو بھی وقت دیں صرف وقت ہی ایسی محبتوں کی سچائی ثابت کرسکتا ہے۔ کسی کے بھروسے کے ساتھ مت کھیلیں اورواقعی محبت ہے تو نکاح کریں، کیونکہ محبت کو عزت لازم ہے ، باقی جسمانی خواہشات کو محبت کا نام نہ دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.