بیسن اور کچے دودھ کا ایسا وائیٹننگ ماسک بیسن اور دودھ سے رگ گورا کرنے کا آسان اور آزمودہ

ہمارے معاشرے میں کون ہے جس کو گورا رنگ پسند نہیں یا مرد یا خاتون ہر کوئی گورا ہونا چاہتا ہے لیکن بعض لوگ بازاری کریمیں استعمال کرکے اپنا چہرہ خوبصورت بنانے کی بجائے اور بھی زیادہ بھیانک بنا لیتے ہیں کیونکہ ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے اس لیے ہرایک کے لئے ایک ہی فارمولا کارآمد نہیں ہوتا اس لیے ہمیشہ کوئی چیز چہرے پرلگانے سے پہلے کسی ڈاکٹر یا جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیا کریں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے آج ہم آپ کی خدمت میں اسی حوالےسے یہ عمل لے کر حاضر ہوئے ہیں۔

جو لوگ اپنے چہرے کی خوبصورتی کیوجہ سے پریشان ہیں جن لوگوں کے چہرے پر داغ دھبے ہیں اور کسی بھی طرح کے نشانات ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہیں اور بہت سے ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں بہت سی کریموں کا بھی استعمال کرتے ہیں کہ کسی طرح سے ان کا چہرہ صاف ہوجائے ان کے چہرے سے ہر طرح کی سیاہیاں داغ دھبے ختم ہوجائیں۔آپ اپنی خوراک کا خیال رکھیں اوراس کےساتھ ساتھ ورزش لازمی کریں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے میں چمک پیدا ہو گلو پیدا ہو تو اس کے لیے ورزش لازمی کریں اگر ایسا ہوگا تو پھرہیں آپ ایکٹیو نظر آئیں گے آپ کے چہرے پر رونق نظر آئے گی اور آپ بہت زیادہ تر خود کو پرسکون محسوس کریں گے جوعمل میں آپ کو بتانے جارہا ہوں وہ آپ نے اس طرح سے کرنا ہے۔بیسن چہرے کو بے داغ گورا اور چمکدار بنانے کیلئے قدیم زمانے سے استعمال ہوتا آرہا ہے آج ہم آپکو دودھ اور بیسن کے ذریعے ایسا قدیم آزمودہ ماسک بنانا سکھائیں گے جس سے دھوپ کیوجہ سے آپ کے چہرے سے تمام گردوغبار دور ہونگے دھوپ کیوجہ سے ہوئی سیاہ جلد نکھرے گی اور چہرے پر قدرتی چمک آئیگی۔اس ماسک کے استعمال سے آپکو فیشل جیسارزلٹ گھر میں ملے گا۔

بیسن جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث جمے ہوئے میل کچیل کو صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔بیسن(چنے کا آٹا)قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کاکام کرتاہے۔بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کیلئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کیلئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے ۔سب سے پہلے برتن میں 2چمچ بیسن لیں 3چمچ دودھ ڈالیں یا پیسٹ بنانے کیلئے زیادہ بھی کرسکتے ہیں 1چمچ شہد ڈالیں اور چند لیموں کے قطرے ڈالیں ان سب کو اچھی طرح سے مکس کرلیں ۔

اس مکسچر کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں جب خشک ہوجائے تورگڑ کر اتار لیں اور پانی سے دھو لیں اس سے سکن بھی ٹائیٹ ہوتی ہے تمام سیاہی گردوغبار اور داغ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ کوئی بھی مہنگی پراڈکٹ ، کریم یا گھریلو نسخہ راتوں رات حسین نہیں بنا دیتا اس کے لیے مستقل بنیادوں پر اسے آزمانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھریلو ٹوٹکوں کا فائدہ یہ ہے کہ ان کے سائڈ افیکٹس نہیں ہوتے ۔آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس نسخہ کو ضرور آزمائیں آپ کو خود محسوس ہوگا کہ آپ کا چہرہ چاند کی طرح چمک گیا ہے لوگ آپ سے آپکی اس خوبصورتی کا راز پوچھیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.