
گندے اور پیلے دانت موتیوں جیسے چمکائیں
کیلے کو ویسے ہی پیسٹ کرو جیسے ٹوتھ پیسٹ کرتے ہو ۔ٹوتھ پیسٹ میں پتا ہے کیا ہوتا ہے؟وہ جھاگ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بندہ مارتا جاتا ہے پہلے کلی کرتا ہے پھر اس کو مارناشروع کر دیتا ہے پھر کلی کرتاہے پھر مارنا شروع کر دیتا ہے۔یہ جھاگ اس لئے وہ زیادہ پیدا کرتے ہیں تا کہ یہ اس کو زیادہ دیر صاف کرنے میں رگڑنے میں لگارہے ۔کیلے سے بھی اسی طرح کرنا ہے پانچ منٹ تک کیلے سے پیسٹ کرو ۔پانچ منٹ صبح پانچ منٹ شام یقین جانو آپ کے دانت ایسے چمکدار ہوں گے کہ لوگ حیران ہوں گے۔یہی نسخہ میں نے ایک دوست کو دیا ان کو بہت فائدہ ہوا اور وہ بہت حیران بھی ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنے دانتوں کا علاج امریکا کے بہت بڑے بڑے ڈینٹسٹس سے کروایا
تب بھی ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا لیکن جب اس نے کیلا استعمال کیا تو بہت حیران ہوا اور اس کا مسئلہ بھی دور ہوگیا ۔جس کو کیلے سے فرق نہیں پڑا اس کو چاہئے کہ وہ سرسوں کے تیل میں ہلدی مکس کرے اور اس کو برش پر لگاکر اس کے ساتھ دانت صاف کرے اس سے بھی فرق نہیں پڑتا تو پھٹکڑی لیجئےاس کو پانی کے اندر ڈالئے اس کو اچھی طرح ہلاؤ اچھی طرح مکس کر پھر اس پھٹکڑی کو نکال دیجئے اور پھر اس پانی کو منہ میں لو اور اچھی طرح دانتوں کو مسلو پوری گلاس کو اسی طرح کر و ایک دفعہ صبح ایک دفعہ دوپہر ایک دفعہ شام انشاء اللہ دانتوں کے جتنے مسائل ہیں ٹھیک ہوجائیں گے۔انشاء اللہ۔