لیکوریا ایسی بیماری جو عورتوں کو کھا جاتی ہے۔ علاج جانیے

۔ لیکوریا کا علاج کے لئے تلسی کے ایک چمچ رس میں 2چٹکی پسا ہوا زیرہ ملا کر صبح و شام استعمال کرنے سے لیکوریا یا سیلان رحم ختم ہو جائے گا ۔ 2۔ اشوک کی چھال کا چورن 3 گرام کی مقدار میں لے کر گائے یا بکری کے دودھ کے ساتھ لیں ۔ یہ سیلان رحم کا علاج کے لئے لاجواب نسخہ ہے ۔ 3۔ انار کے پتوں 20 گرام، سیاہ مرچ تین گرام اور اور 2 کلی نیم کی پتیاں۔ تینوں کو پیس کر اس کی 2 خوراک کریں اور صبح و شام استعمال کریں ۔ یہ لیکوریا کا علاج آسان اور لاجواب نسخہ ہے لازمی یوز کریں ۔ 4۔ عام صورت میں ایک ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری صبح، دوپہر اور شام کو پانی کے ساتھ لینے سے لیکوریا یا سیلان رحم ختم ہوجاتا ہے ۔ 5۔ سیلان رحم کا علاج کے لئے

لاجواب ریمیڈی 2 چمچ آنولے کا رس اور ایک چمچ شہد۔ دونوں کو ملا کر بیس پچیس دن تک پینے سے سفید سیلان رحم جاتا رہتا ہے ۔ 6۔ ایک چمچ زیرہ لے کر توے پر خشک بھون لیں ۔ پھر اسے پیس کر تھوڑی سی چینی ملا کر پھانک لیں۔ سفید سیلان رحم کی بہترین دوا ہے ۔ 7۔ لیکوریا کا علاج کے لئے بیکری 10 گرام، رشوت 100گرام ، ناگ کیسر 10 گرام ۔ تینوں کو لیکر پیس لیں ۔ اس میں سے 5، 6 گرام چاولوں کے مانڈ کے ساتھ کھائیں۔ 8۔ صبح اور شام پٹھانی لودھ کا چورن 6 گرام لے کر شہد کے ساتھ استعمال کریں۔ اوپر سے ¼ لیٹر دودھ لیں ۔ یہ لیکوریا کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے ۔ 9

۔ ایک چمچ ناگ کیسر لے کر روزانہ بیس دن تک لسی کے ساتھ لیں۔ اس سے سفید سیلان رحم جاتا رہتا ہے ۔ 10۔ روزانہ صبح پھٹکری کے پانی سے اندام نہانی کو اچھی طرح دھوئیں۔ اگر پچکاری سے اندر تک دھونے کی سہولت ہو، تو بہت اچھا ہے ۔ اس کے بعد 2 چٹکی پھٹکری ، ایک چمچ پسی ہوئی ہلدی اور 2 چمچ چینی ملا کر صبح اور شام پانی کے ساتھ بھی کھائیں ۔ تقریبا بیس دن تک ان دونوں عملوں کو کرنے سے سفید اور خونی سیلان رحم لیکوریا ختم ہو جاتا ہے ۔ لیکوریا کے لیے نسخہ الائچی سبز 50گرام .

صندل 25گرام . سپاری پاک 50 گرام . کیکر پھلی 100 گرام . اور سنکھاڑا خشک 50 گرام موچرس 50 گرام مصطگی رومی 50 گرام لودھا پٹھانی 50 گرام . ان سب چیزوں کا سفوف بنا لیں اچھی طرح کوٹ کر باریک کپڑے سے چھان لیں اورایک چمچ صبح شام تازہ پانی یا شربت بزوری کے ساتھ لیں اس کا استعمال ایک ماہ تک جاری رکھیں ان شاء اللہ رحم کا ورم انفیکشن اور لکوریا کا جانا اور شرم گاہ کی خارش وغیرہ کو ختم کرتی ہے شرم گاہ بھی خشک اور تنگ ہوجائے گی.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.