پتلے سوکھے کمزور بچوں کے لئے شاندار نسخہ

اولاداللہ تعالٰی کی نعمت ہے۔ اولاد والدین کی جان ہو تی ہے۔ ہر ماں باپ کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے صحت مند اور تندرست رہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر میں اچھی غذاؤں سے بہترین نشوونما ہوتی ہے۔ اگر بچوں صیح خوراک نہ ملے تو ان کی بڑھوتری کاعمل رک جاتا ہے اور وہ لاغر اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹری دوائی اس ضمن میں کوئی فائدہ نہیں دیتیں۔ البتہ قدرتی اجزاء کافی کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے لئے ایک زبردست نسخہ ہے۔ جس کی بدولت آپ کے بچوں کی کمزور صحت بہت اچھی ہو جائے گی۔

ان کی صیح طرح نشوونما ہو گی اور وہ فربہ ہوں گے اور بہت سے امراض سے محفوظ رہیں گے۔ اس نسخہ کے لئے ہمیں جن اجزاء کی ضرورت ہے ۔ ان میں منقٰہ اور اجوائن شامل ہیں۔ یہ اجزاء آپ کو حکیم اور پنساری کی شاپ سے مل سکتے ہیں۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ ایک برتن لیں۔ اس میں ایک کپ سادہ پانی ڈالیں۔اس کے بعددوعددمنقٰہ ڈالیں۔ یہ یاد رہے کہ کشمش نہیں منقٰہ لینی ہے۔ منقٰہ انگور سے بنتی ہے منقٰہ انتہائی طاقت ور اور غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں

یہ جسم میں خون کی کمی اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہیں اور دماغ کی کارکردگی کو اچھا بنا دیتی ہیں۔ اب اس میں دوسری اجزاءدوچٹکی اجوائن ڈال دیں۔ اجوائن نظام انہضام کو بہتر بناتی ہیں اور دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اب ایک چمچ کی مدد سے سب اجزاء کو مکس کر لیں۔ اب اس برتن کو چولہے پررکھ کر پکائیں گے اور اس وقت تک جب تک آدھاکپ پانی نہ رہ جائے۔ اس کے بعد چولہا بند کر دیں۔ اور اس پانی کو چھان کر کسی کپ میں ڈال لیں۔ اب ہمارا نسخہ تیار ہے۔

اب اس کا استعما ل کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ ایک سال سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کواس قہوہ کا ایک چوتھائی کپ پلائیں۔ پانچ سال سے دس سال کے بچوں اس قہوہ کا آدھا کپ پلائیں۔ بچوں کی صحت سے پریشان مائیں اس قدرتی نسخہ تین دن تک استعمال کروائیں ۔ اس کے بعد ہفتے میں دو بار یہ قہوہ پلایا کریں۔ انشاءاللہ تعالٰی آپ کے بچے کی صحت قابلِ رشک ہو جائے گی۔ یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ بہت سی ماؤں نے اس قہوہ سے اپنے بچوں کی صحت بنائی ہے۔ اس قہوہ سے بچہ نہ صرف بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہے گابلکہ جسمانی طور پر تندرست رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.