خوبصورتی میں اضافہ صرف تین دانے دہی میں استعمال کرنے سے

خوبصورتی کا ہر کوئی طلبگار ہوتاہے۔لیکن جلد کی رنگت کو سرخ و سفید کر نا وہ خواب ہے جو خواتین و حضرات صدیوں سے یکساں طور پر دیکھتے آرہے ہیں اور مزیدار بات یہ ہے کہ یہ سب گھریلوایک ٹوٹکے سے بھی ممکن ہے عموما جب ہمارے جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے تو رنگ پیلا اور بے رونق ہوجاتا ہے اور کچھ لوگوں کا رنگ دھوپ سے بھی جھلس جاتا ہے اور چہرے کی رونق ختم ہوجاتی ہے ۔اس تحریر میں ایسی ریمیڈی بتائی جارہی ہے جو آپ کے جسم میں تیزی کے ساتھ خون بنائے گی اور آپ کے رنگ کو گورا بھی کرے گی۔

گالوں پر ایسی لالی آئے گی کہ سب آپ سے یہ راز ضرور پوچھیں گے ۔آپ نے لینا ہے آملہ کا مربہ اگر فریش آملہ مل جائے تو بہت اچھا ہے لیکن یہ بہت مشکل سے ملتا ہے۔ پنسار کی دوکان سے مربہ بہ آسانی مل جاتا ہے ۔یہ ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلوریز اور فیٹس بہت کم ہوتے ہیں اور نیوٹرینٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ اس میں وائٹامن سی بہت وافر مقدار میں ہوتا ہے جو آپ کی جلد کے لئے بہت مفید ہے آملہ خون بہت تیزی کے ساتھ بناتا ہے ۔

جن لوگوں کو خون کی کمی کی شکایت ہے وہ اسے لازمی استعمال کریں اس کے علاوہ اس میں ایسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کے با لوں کو کالا کرنے اور بالوں کو لمبا گھنا کرنے میں بہت مدد کرتی ہیں اور بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں۔آپ نے تین عدد آملہ لینے ہیں اگر آپ نے آملہ کا مربہ لیا ہے تو پہلے اسے دھو لیجئے گا تا کہ شیرہ الگ ہوجائے اب آپ نے ان کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لینا ہے اور ان میں سے بیج نکال لینا ہے اب آپ نے اس میں دو چمچ دہی شامل کرنا ہے بس خیال رکھئے گا کہ دہی زیادہ پرانا نہ ہو۔

اب آپ نے اس میں پسی ہوئی سونف کا ایک چمچ ڈال دیجئے۔اب آپ نے اسے گرینڈر کی مدد سے گرینڈ کر لینا ہے اور یہ آپ کی رنگت کو صاف کرنے اور تیزی سے خون بنانے والی ریمیڈی تیار ہے آپ نے ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے کھانا ہے روزانہ کھانا ہے پندرہ سے بیس دن میں ہی آپ کا رنگ گورا ہوجائے گا اور گالوں پر خون بھی نظر آئے گا شوگر والے مریض اسے استعمال نہیں کریں گے باقی ہر بندہ اسے استعمال کر سکتاہے سوائے چھوٹے بچو ں اور حاملہ خواتین کے ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.