ایک طاقتور اور پاورفل وظیفہ کاروبار میں نفع ہی نفع

بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ انکے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹکتا ۔جو کماتے ہیں خرچ ہوجاتا ہے ۔گویا ایسے لوگوں کے رزق میں برکت نہیں پائی جاتی ۔اس مسئلہ میں مبتلا افراد روزانہ بعد نماز فجر اور عشاء کے گیارہ گیارہ سو مرتبہ یاغنی کا ورد کریں۔تو انشاء اللہ رزق میں برکت ہوگی اور پیسہ بھی ٹکنا شروع ہوجائے گا۔یہ مجرب وظیفہ ہے اور رزق میں بندش ختم کرنے بہترین علاج بھی۔جودکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یاغنی پڑھے گا ۔ تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت ہوگی۔

کاروبار میں نقصان کے مختلف اسباب ہوسکتے ہیں، قطعی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ ا س کی وجہ جادو ہے، معلوم نہیں آپ کی ملاقات کس طرح کے لوگوں سے ہوئی اور انہوں نے کیسے سمجھا کہ نقصان کی وجہ جادو ہے سوال میں یہ واضح نہیں کہ کاروبار میں ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے یا نفع بھی ہوا؟ کس طرح کے پیسے سے کاروبار کیا؟ کاروبار حلال تھا یا نہیں؟ بہرحال اگر جادو کا شبہ ہے تو جائز طریقے پر اس کا توڑ کرایا جاسکتا ہے اور کاروبار کو سنت و شریعت کے مطابق کرنا چاہیے قرض سے سبکدوشی اور حصول غناء کے لیے ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کیجئے: اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.