نہ صرف ہاتھ پاؤں گورے چٹے بلکہ اب اپنے چہرے کو بھی گورا کریں

ناریل کھانے پینے میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح ہم چہرے پر بھی اسے لگا سکتے ہیں تو اس تحریر میں طریقہ بتایا جائے گا کہ اس کو چہرے پر کیسے لگایا جائے گا۔ ٹونر کے طور پر ناریل کے پانی کو استعمال کیجئے اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت اس کا پانی ہے ۔ یہ بہترین ٹونر ہے پینے میں بھی اور لگانے میں بھی ۔اس کے پانی کو سپرے بوتل میں ڈال لیجئے مکس کیجئے اور اپنے چہرے پر سپرے کر کے اپلائی کیجئے۔

اگر آپ کو مچھر وغیرہ کاٹ گیا ہے اس کے داغ دھبے بہت برے لگتے ہیں تو اس سے نجات کے لئے اس کے پانی کا سپرے کیجئے۔ کریم بنانے کے لئے ہمیں ناریل کے دو ٹکڑے چاہئے اور ان دو ٹکڑوں کو کدو کش کر لیجئے یا گرینڈ کر لیجئے۔ او ر پھر اس گرینڈ شدہ ناریل کو کسی کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح نچوڑ کر اس کا پانی نکال لیجئے ۔ تھوڑی محنت ہوگی کیونکہ اس کا پانی بہت مشکل سے نکلتا ہے ۔دودھ کی شکل میں جب ہمیں یہ پانی مل جائے گا ایک چمچ سے ہم تین دن کی کریم تیار کرسکتے ہیں ۔تین دن کے بعد دوبارہ فریش کریم تیار کیجئے جتنے دن اتنے لگاؤگے اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا یہ سب اپلائی کرنے پر ڈیپینڈ کر تا ہے ۔

اس کا پانی نکالنے کے بعد اس کا بردہ ضائع مت کیجئے بلکہ اسے کھا لیجئے اگر آپ اسے کھانا نہیں چاہتے تو اس میں تھو ڑی سی چینی شام کر کے سکربنگ کے لئے استعمال کیجئے۔ اب ناریل کے پانی میں 1 چمچ ایلوویرا جیل شامل کیجئے اور اچھی طرح مکس کر لیجئے۔مکس کرنے کے بعد آدھا چمچ آلیو آئل شامل کیجئے اور اچھی طرح مکس کیجئے اگر آپ کے پاس کوئی بھی آئل نہیں ہے تو ایک کیپسول وٹامن ای کا شامل کیا جاسکتا ہے۔ تین دنو ں کی کریم میں آپ نے صرف ایک ہی کیپسول شامل کرنا ہے ۔ اور اب اچھی طرح مکس کیجئے اب جو بھی آپ کی فیورٹ کریم ہے یاکوئی بھی نائیٹ کریم 1 چمچ اس میں شامل کردیجئے۔

آئلی سکن والے تبت کی کریم شامل کرلیں اور ڈرائی سکن والے فیئر اینڈ لولی شامل کرسکتے ہیں ۔صبح دوپہر شام جب بھی وضو کرتے ہیں وضو کرنے کے بعد اس کو اپنے چہرے ہاتھوں پاؤں پر لگالیجئے ۔جسم پر جہاں مرضی چاہئیں استعمال کرسکتے ہیں ۔ بہت ہی امیزنگ کریم ہے۔ اور بہت ہی فوائد ہیں بہت ہی اچھی خوشبو ہوتی ہے اس کی ۔آپ اسے نائیٹ کریم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ہفتے میں 5 دن ضرور استعمال کیجئے اور تین ماہ تک استعمال کرتے رہیئے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.