دس منٹ میں کالی سے کالی گردن بھی ملائی جیسی سفید

!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گورا چہرہ اور کالی گردن بہت برا کمبینیشن دکھائی دیتا ہے اسی لئے آج اس تحریر میں کالی سیاہ گردن کو گوراچٹا بنانے کے لئے ایک ہوم ریمیڈی شیئر کی جارہی ہے ۔اس نیک وائٹننگ ہوم ریمیڈی کی بدولت آپ کی سانولی گردن چاندی کی طرح چمکے گی۔اس ہوم ریمیڈی کو تیار کرنے کے لئے ہمیں ان اجزاء کی ضرورت ہے:چنے کی دال،لیموں،دہی،میٹھا سوڈا۔اس ہوم ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک شیشے یا پلاسٹک کی صاف پیالی لیجئے ایک سے دو چمچ دہی اس میں ڈال لیجئے۔دہی آپ کی گردن کی گہرائی سے صفائی کرے گی اور میل کچیل کا صفایا بھی کر دے گی۔اب اس میں ایک چمچ چنے کی دال کا پاؤڈر ڈال دیجئے۔چنے کی دال کو گرائینڈر میں ڈال کر گرینڈ کر لیجئے پاؤڈر تیار ہوجائے گا۔چنے کی دال گردن پر پڑی لائنز کو ختم کرتی ہے

یہ گردن کے سانولے کلر کو فیئر بنائے گی بہت ہی اچھا نیچرل انگریڈینٹ ہے اور اب اس میں لیموں کارس ایک چمچ شامل کیجئے۔لیموں آپ کی کالی گردن کو قدرتی طور پر بلیچ کر کے گوری بنائے گا ۔ڈارک نیس کا خاتمہ بھی کرے گا اور اب آخر میں اس میں بیکنگ سوڈا یعنی میٹھا سوڈا ایک چھوٹا آدھا چمچ شامل کیجئے ۔بیکنگ سوڈا سکن کو دلکشی اور فیئر نیس عطا کرتا ہے کلر بھی گورا کرتا ہے اور اب چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کیجئے۔اب ہماری امیزنگ نیک وائٹننگ ہوم ریمیڈی تیار ہے ۔ اس کا استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑا سا پیسٹ اپنی گردن پر لگائیے اور تقریبا پانچ سے دس منٹ تک مساج کرتے رہئے دس منٹ بعد گیلے تولئے کی مدد سے رگڑ رگڑ کر یہ مکسچر اتار دیجئے اور اس کے ایک گھنٹے بعد تک سوپ واش کے استعمال سے اجتناب کیجئے۔ اور پھر کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھو لیجئے۔انشاء اللہ آپ کی گردن کا رنگ چہرے سے بھی زیادہ گورا ہو جائے گا۔ اس ریمیڈی کو ہفتے میں 2 سے 3 بار ضرور استعمال کیجئے ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.