ملتانی مٹی میں یہ چیز ملا کر لگائیں اور نتائج دیکھیں

ملتانی مٹی کا استعمال عموما گرمیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے مگر سردیوں میں ملتانی مٹی کے استعمال کا درست طریقہ کیا ہے یہ آپ کو اس تحریر کو پڑھنے کے بعد پتہ چلے گا۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کا رنگ صاف ہوگا بلکہ آپ کی جلد پر بے حد گلو آجائے گا اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہوگا اور آپ کاچہرہ خوب چمکے گا۔ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں ایک چمچ ملتانی مٹی پاؤڈر ڈالئیے ۔ اور اس میں اتنی ہی مقدار میں ملٹھی پاؤڈر شامل کیجئے،یہ بیسٹ سکن وائٹننگ انگریڈینٹ ہے ملٹھی لے کر گرینڈ کر لیجئے گا ۔اب اس میں آدھا چمچ ایلوویرا جیل شامل کیجئے۔

کسی بھی اچھی کمپنی کا ایلوویرا جیل استعمال کیجئے اس سے جلد میں گلو آجائے گا فائن لائنز ختم ہوجائیں گی۔اب اس میں آدھا بڑا چمچ خالص ابلا ہوا دودھ شامل کیجئے دودھ کے استعمال سے جلد گوری اور نرم و ملائم ہوگی ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیجئے یہاں تک کہ گاڑھی کریم کی شکل اختیار کرجائے۔اسے برش کی مدد سے چہرے پر لگائیے اچھی طرح لیپ کر دیجئے۔ہاتھوں کی مدد سے بھی لگایا جاسکتا ہے گردن پر بھی استعمال کیا جاسکتاہے ۔بیس منٹ تک کھلا چھوڑ دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیجئے۔بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔جلد چمکدار اور صاف شفاف ہوجائے۔اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو بار لازمی استعمال کیجئے۔شکریہ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.