اس لڑکی کواس کے بوائے فرینڈنے صرف موٹا ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا لڑکی نے چار مہینوں میں وزن کم کرنے کے بعد بوائے فرینڈکے ساتھ کیا کیا آپ جانیں

لندن(این این ایس نیوز) شریک حیات کی بے وفائی پر اکثر خواتین رودھو کر اپنا ہی برا حال کرتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی کو اپنے منگیتر کی بے وفائی سے ایسی ترغیب ملی اور اس نے ایسا کام کر ڈالا کہ الٹا اس کا منگیتر ہی پچھتاوے کا شکار ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ویلز کی رہائشی اس 24سالہ لڑکی کا نام ایملی ڈونووین ہے جس کچھ عرصہ پہلے شادی ہونے والی تھی لیکن شادی سے چند ہفتے پہلے ہی اسے اپنے منگیتر کی بے وفائی کا علم ہو گیا۔ اس نے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ ایملی چونکہ موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا وزن 95کلوگرام سے زائد ہو چکا تھا چنانچہ اسے لگا کہ اس کا منگیتر اس کے موٹاپے کی وجہ سے دوسری لڑکی کی طرف راغب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایملی نے یہ احساس اجاگر ہونے پر نہ صرف منگیتر کے ساتھ رشتہ ختم کر دیا بلکہ اپنے وزن میں کمی لانے کا تہیہ بھی کر لیا اور آئندہ چند مہینوں میں حیران کن طور پر اپنے وزن میں 40کلوگرام تک کی کمی کرکے سلم سمارٹ لڑکی بن گئی۔ ایملی کا کہنا ہے کہ ”میں فاسٹ فوڈز اور دیگر غیرصحت مندانہ کھانوں کی عادی تھی۔ میں نے ان سے جان چھڑائی، صحت مندانہ خوراک اپنائی اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیا جس سے تیزی کے ساتھ میرا وزن کم ہونا شروع ہو گیا۔ اب میرا وزن صرف 55کلوگرام رہ گیا ہے۔ میرے جس سابق منگیتر نے مجھے موٹاپے کی وجہ سے بے وفائی کا صدمہ پہنچایا۔ آج اگر وہ مجھے دیکھ لے تو یقینا اسے اپنے کیے پر سخت پشیمانی ہو گی۔ “

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.