جہیز نہیں وراثت دیجیے!آپ کے مطابق جہیز دیناچاہیے یا نہیں؟ دیگر لوگ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں،جانیں

ایک آدمی نماز نہیں پڑھتا، ہم اسے بے دین سمجھتے ہیں.ایک آدمی صحت مند ہونے کے باوجود روزہ نہیں رکھتا، ہم اس پر نگاہِ غلط ڈالتے ہیں.ایک آدمی مال دار ہونے کے باوجود زکوٰۃ نہیں ادا کرتا، ہم اسے اللہ کا نافرمان قرار دیتے ہیں.ایک آدمی صاحبِ حیثیت ہونے کے باوجود حج نہیں کرتا، ہم اسے سچّا مسلمان نہیں سمجھتےلیکن ایک آدمی اپنے باپ کے انتقال کے بعد اس کی جائیداد اور مملوکہ چیزوں پر قابض رہتا ہے،

اور اپنی بہنوں کو وراثت سے محروم رکھتا ہے، اس کے باوجود ہم اسے سچّا پکّا مسلمان سمجھتے ہیں.وراثت کی تقسیم مسلمانوں پر اسی طرح فرض ہے، جس طرح نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے صرف اصولی احکام قرآن مجید میں بیان کیے گئے ہیں، ان کی تفصیلات و جزئیات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے پیش کی ہیں اور وہ احادیث میں مذکور ہیں، لیکن تقسیمِ وراثت ایسا فرض ہے جس کی بیش تر تفصیلات خود اللہ تعالی نے قرآن میں بیان کردی ہیں.اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ ”مالِ وراثت چاہے کتنا زیادہ ہو ، چاہے کتنا کم ، لیکن اسے بہر حال تقسیم ہونا چاہیے اور اس میں جس طرح مردوں کا حصہ لگتا ہے اسی طرح عورتوں کا بھی حصہ لگنا چاہیے. (النساء:7)“احکامِ وراثت کی جزئیات بیان کرنے سے پہلے قرآن نے تنبیہ کی ہے کہ ”جو لوگ یتیموں کا مال کھا جاتے ہیں، حقیقت میں وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں، ایسے لوگوں کو ضرور جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں جھونک دیا جائے گا. (النساء:10)“اور احکامِ وراثت بیان کرنے کے بعد قرآن کہتا ہے کہ ”یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، اسے اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہی بڑی کامیابی ہے، اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کرے گا اسے اللہ آگ میں ڈالے گا، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے رسوا کن سزا ہے. (النساء:14)“

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.