ٹک ٹاک گرل نے پیسے نہ ملنے پر گھر کو آگ لگا دی

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر خیر پور میں والد کے پیسے نہ دینے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل کو جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے اپنے بیمار والد سے دو لاکھ روپےکی رقم کا تقاضا کیا تھا تاہم والد نے اسے یہ رقم دینے سے انکارکردیا۔جس پر ماروی نے مشتعل ہو کر اپنے گھر

کو آگ لگا دی۔ ماروی کے اس اقدام کے خلاف اس کے والد نے تھانہ پیر جوگوٹھ پولیس کو درخواست دی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو گرفتار کر لیا اور عدالت پیش کیا۔ عدالت نے اسے 14روز ہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.