منگنی کی تقریب میں تین لوگوں کا 22 سالہ لڑکی سے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں 3 افراد نے منگنی کی پارٹی میں 22 سالہ لڑکی کی اجتماعی آبرو ریزی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اویناش نامی ملزم نے اپنی منگنی کی خوشی میں ایک پارٹی رکھی جس میں 3 لڑکیوں کو بھی بلایا گیا۔ پارٹی ختم ہونے پر اس نے اپنے 2 دوستوں ششر اور تیجس کے ساتھ مل کر 22 سالہ لڑکی کی اجتماعی آبرو ریزی کردی۔

لڑکی کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سب لوگوں کے جانے کے بعد تینوں ملزمان نے اسے زبردستی شراب پلاکر اس کی آبرو ریزی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرایا ہے جبکہ تینوں ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.