ناشتہ نہ کرنے کا نتیجہ لڑکی کو پیٹ درد ہونے پر آپریشن کرنے پر ایسی چیز نکلی کہ دیکھ کر ڈاکٹروں کے ہوش اڑ گے

تازہ خبر 92! ایک عورت کو پتا لگ گیاہے کہ ناشتہ نہ کرنے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ چین میں ہونے والے ایک آپریشن میں ڈاکٹروں کو اس عورت کے جسم سے 200 سے زائد پتھر نکالنےپڑے۔ ان میں سے کچھ پتھر انڈے کے سائز کے تھے۔

گوانجی ہوسپیٹل کا کہنا ہے کہ یہ پتھر عورت کے جگر اور صفرا کی تھیلی (gallbladder) سے نکالے گئے۔ڈاکٹروں نے عورت کو بتایا کہ دس سالوں سے بھی زیادہ عرصے تک ناشتہ گول کرجانے کی وجہ سے یہ پتھر ہوئے ہیں۔ ان پتھروں کو نکالنے میں ڈاکٹروں کو ساڑھے چھ گھنٹے لگے۔

45سالہ عورت ، جن کی شناخت مس چن کے نام سے ہوئی ہے، نےڈاکٹروں کو بتایا کہ اکثر اس کا کھانا چھوٹ جاتا تھا اور اس کے کھانے کی روٹین میں بھی باقاعدگی نہیں تھی۔مس چن کو پہلی بار دس سال پہلے پیٹ میں درد ہوا تھا لیکن انہوں نے آپریشن کرانے سے انکار کر دیا۔پچھلے ہفتے یہ درد ناقابل پرداشت ہوا تو اسے یہ پتھر نکلوانے پڑے۔

چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ناشتہ نہ کرے تو اُن کی صفرا کی تھیلی (gallbladder) بڑھنا اور سکڑنا بند کر دیتی ہے۔

جس سے کیلسٹرول اور کیلشیم کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ یہ پتھریاں اصل میں کیلسٹرول سے بنتی ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں کی رائے چینی ڈاکٹروں کے برعکس ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق چینی اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے لوگوں میں پتھری کے زیادہ چانس ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.