پی سی بی کا نیا چیف سلیکٹر کسے منتخب کر لیا گیا ؟ کرکٹ شائقین کے دلوں کی ترجمانی کردی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کا

باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا، موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں، عہدہ چھوڑنے سے متعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں اور یہ میرا اپنا فیصلہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.