کورونا سر اٹھانے لگا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل کتنی اموات ہوئیں ، پاکستان بھر میں فعال کیسز کی تعداد کہاں جا پہنچی ؟ تازہ ترین تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں کرونا وبا کے حوالے سے ایک بری خبر آئی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار601 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک

میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ، جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 615 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی ہے ، جہاں صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار 756 ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 14 ، تو صوبہخیبر پختونخوا میں یہ تعداد 38 ہزار 427 ہوچکی ہے ۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17ہزار526 ، صوبہ بلوچستان میں 15ہزار 577 ، آزاد کشمیر میں 3ہزار 198، جب کہ گلگت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3965 ہوگئی ، جن میں سے ایکٹوکیسزکی تعداد 8 ہزار782 بتائی گئی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم اے ) نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان کورونا وبا کی دوسری لہر کیلئے تیار نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے جلسوں اور جلوسوں کا سلسلہ روکنا پڑے گا ، کیوں کہ سیاستدانوں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ نقصان ہو سکتا ہے ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہمیشہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے حل کیلئے قبل ازوقت دلوانے کی کوشش کی ہے ، جب پاکستان میں کورونا کا ذکر بھی نہیں تھا ، تو اس وقت ہم نے فروری میں ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ، جس میں ہم نے بتادیا تھا کہ کورونا پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ، لیکن ہماری توجہ دلانے کے باوجود جب تک سر پر آن نہیں پڑی تو حکومت کی طرف سے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.