بریکنگ نیوز: بہت کرلی موجیں۔۔!! سابق وزیراعظم نواز شریف اِن ٹربل، باؤ جی پر لندن میں بڑی پابندی لگنے کا امکان

لندن (ویب ڈیسک) نواز شریف کے لئے بڑی مشکل، لندن میں بھی پابندی لگنے کا امکان۔ اطلاعات کے مطابق مطابق میاں نواز شریف کی چھ افراد کے ساتھ چہل قدمی، شہری نے لوکل پولیس کو شکایت کر دی۔ لندن میں گزشتہ روز میاں نوازشریف ایوین فیلڈ پر چھ ساتھیوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے

ایک بار پھر موبائل کیمرے کے شکنجے میں آگئے، ویڈیو بنانے والے نے بلیو اینڈ بلیو نامی اکاونٹ سے طنزا ٹویٹ کیا کہ میاں نوازشریف “ہارٹ اٹیک کے بعد اور پہلے واک کرتے ہوئے”۔ اس پر ایک شہری نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ میاں نوازشریف لندن کے قانون بھی توڑ رہے ہیں، جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے 6 افراد کا جمع ہونا اور بغیر ماسک کے چلنا منع ہے۔ ایک اور صارف نے لندن میٹروپولیٹن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے شکایت کردی جس پر پولیس نے جواب دیتے ہوئے ان باکس میں تفصیل مانگی، صارف نے بعدازاں ٹویٹ کیا کہ انباکس میں تفصیلات دینے کے بعد شکایت باقاعدہ طور پر درج کرلی گئی ہے اور متعلقہ پولیس کو خبردار کردیا ہے۔ لندن پولیس کی جانب سے تحقیقات ہوتی ہیں تو بیمار نواز شریف پر بغیر ماسک واک پر پابندی لگ سکتی ہے۔ نواز شریف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس پر بھی ایکشن ہو سکتا ہے۔ نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا۔ شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.