پوری قوم کے لیے خوشخبری: پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے کب نکلنے والا ہے ؟ دن اور تاریخ کا اعلان

ملتان( ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان 13 اکتوبر کے ورچوئل اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے

21نکات پر عمل کرلیا ہے۔ ملتان میں شجاع آباد روڈ پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تاجرکنونشن میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر نقطہ چینی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔مجھے امید ہے اپوزیشن دشمن کو تقویت نہیں دے گی۔یاد رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کافی عرصے سے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے ۔ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اس پر خصوصی توجہ دی اور سخت ترین فیصلے کیے گئے ، جن کی بدولت اب یہ ٹارگٹ پورا ہونا ممکن ہوا ہے ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا ہے کہ بچپن میں سینما میں فلم دیکھنے گیا تو شیخ رشید نے میری پٹائی کردی۔اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے چچا شیخ رشید کو کاپی کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خاندان کے ہر فرد نے شیخ رشید کو شادی کرنے کا کہا ہے۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ضلع راولپنڈی میں ریکارڈ تعلیمی ادارے بنائے۔ مستقبل میں وفاقی وزیر بننا چاہتا ہوں۔ دیگر دلچسپ سوا ل و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر جیو پر دیکھ سکیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.