’’میں خود چاہ رہی تھی کہ۔۔‘‘ سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کر دی، ساتھ حیران کُن تجویز بھی دے ڈالی

ٹوکیو (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔ جاپان سے پاکستان مختلف ٹی وی چینلز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کی مخالفت کے بجائے حمایت کی اور کہا کہ میں جاپان میں موجود ہوں اور پاکستان سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر موصول ہوئی ہے، میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سے لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن کچھ لوگوں اس پر غیر معیاری ویڈیو نشر کیں، فی الوقت یہ پابندی ٹھیک ہے لیکن اس کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں جس کے بعد یہ پابندی ہٹالی جائے۔ سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے، جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیے۔ ٹک ٹاک بندہونے پر فیصل آباد کی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا بھی میدان میں آگئیں۔ ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقل طور پر ٹک ٹاک کو بند کرنا مناسب نہیں۔ ٹک ٹاک سٹار نے اس بات کو اعتراف کیا کہ اس ایپ میں نفرت انگیز مواد پھیلانے جیسی سرگرمیوں کےلیے بھی استعمال کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.