فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔!! اب کینیڈا جانا آسان ہوگیا، PIAنے کرایوں میں حیران کن کمی کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی اپنی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پروازوں میں 15 فیصد کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔ کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی اپنی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پروازوں کیلئے مسافروں کو سستی سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے 15 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ حال ہی میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان ایئر لائنز آئندہ دنوں میں یورپی یونین کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ قومی ایئر لائن آڈٹ کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ کلیئر کرنے کے بعد یورپی یونین سے یورپی روٹس کی بحالی کے لئے رابطہ کریگی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ جعلی لائسنس اسکینڈل نے بھی قومی ایئر لائن کو شدید دھچکا لگا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.