سیاسی پرندوں کے اُڑنے کا وقت۔۔!! لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ سے ایک اور ملاقات، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنیوالوں کو تنہا کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی ہے، 22 کروڑ عوام ایسے شرانگیز بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ایوان وزیراعلی میں سردارعثمان بزدار

سے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری اشرف انصاری نے ایک اور ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں، پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، تحریک انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ “اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ وزارت اعلی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے – اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے – گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔” اس کے ساتھ ہی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.