’’نوازشریف سے صبر نہیں ہورہا، وہ فوج کو تنگ کرنے کیلئےیہ دکھاناچاہتے ہیں کہ میں تمہارے راز کھول دوں گا مگر میاں صاحب کو یہ نہیں معلوم کہ۔۔‘‘ دفاعی تجزیہ کار نے کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ائیر وائس مارشل (ر) شہزاد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا در دیہ ہے وہ تین دفعہ وزیراعظم رہ چکے ہیں انہیں سزا ہوگئی اور انہیں کرپٹ ڈکلیئر کر دیا گیا۔ انہیں سپریم کورٹ کی طرف سے صادق اور امین نہیں کہا گیا۔ اس کے بعد انہیں جیل ہوگئی

اورجیل میں وہ جلتے بھنتے رہے سڑتے رہے اور پھر انہیں وہاں سے کسی طریقے سے نکال دیا گیا۔ ان کی عمربھی کافی ہوگئی ہے اور ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی بیماری بھی لگی ہوئی ہے جواس عمرکے لوگوں کوہوجاتی ہے مجھ سے وہ تین چارسال بڑے ہیں۔ان کویہ بھی پتاہے کہ جب وہ پاورمیں ہوتے ہیں توپاورمیں چونکہ شہنشاہیت کاعنصرہوتاہے۔تویہ تمام چیزیں انسان مس کرتاہے۔اب وہ لندن چلے گئے ہیں وہ باہربیٹھے ہیں اورساری کی ساری سیاست یہاں کھیلی جارہی ہے۔ان کی جانب سے ایک ری ایکشن نظرآتاہے اورایسالگتاہے کہ وہ بالکل صبرکرنےکے موڈ میں نہیں ہیں۔پانچ سال ان سے گزارنابہت مشکل ہوجائے گا۔اورغلطی یہ کربیٹھے کہ اگریہاں جیل میں ہوتے توساری پارٹی انہیں جمعے یاجمعرات کوملنےجاتی۔اب وہ وہاں بیٹھے ہیں تووہاں پران کے دوبیٹےاورخاندان کے کچھ لوگ تووہاں ان سے ملنے کوئی نہیں جاتا۔دوسری بات میاں صاحب کاخیال ہے کہ فوج عمران خان کے پیچھے کھڑی ہےاس فوج کواگرتنگ کرناہے تویہ بتائوکہ میں تمہارے راز بھی کھولوں گااورمیں انڈیاکے ساتھ مکالمے میں ہوں میں تمہارے کچھ راز ان کوبھی بتائوں گا۔میں نے ائیرفورس میں کوئی چونتیس پینتیس سال گزارے سب کچھ قریب سے دیکھامیرانہیںخیال کہ کوئی ایسے راز ان کوپتاہوں گے جوانڈیاوالوں کوپہلے نہیں پتاجتنے راز ان کوپتاہیں اتنے توانڈیابھی جانتاہے۔اورہمیں انڈیاوالوںکے بارے میں ان سے بھی زیادہ پتاہےجوہمارے اوربھی راز ہیں وہ ان کونہیں پتاکہنے کامطلب یہ ہے کہ جویہ جانتے ہیں اس کے بتانے سےکچھ نہیں ہوگاوہ کھلے راز ہیں ان کے بار ے میں ہمارا سابق وزیراعظم بات کرتاہے توسوبسم اللہ بات کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.