روضہ رسولؐ کو زائرین کیلئے کب کھولا جا رہا ہے؟ سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشخبری سنا دی

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے روضہ رسولؐ کو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ؐ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ؐ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرؐکی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہو گی۔ حکام کے مطابق زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرؐ میں گنجائش

کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.