’’ میاں صاحب! فوج سے نفرت ہے تو ’فوجی‘ کو بیٹی کیوں دی؟‘‘مریم نواز اورکیپٹن (ر) کی شادی، نواز شریف سے انتہائی اہم سوال پوچھ لیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ تقریروں کے بعد سیاست میں ایک بچھونچال آ گیا،نواز شریف کی جانب سے روزانہ نئے انکشافات کیے جارہے ہیں جب کہ بھرپور جارحانہ سیاست کی جا رہی ہے ۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 21

سال کے فوجی سے لے کر جنرل تک پر حملہ کیا۔جس فوجی کا باپ کسان یا مزدور ہے وہ سرحد پر جانیں دے رہا ہے لیکن نواز شریف ان پر حملے کر رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شادی بھی پاک فوج کے ایک کیپٹن سے ہوئی۔جب صفدر اعوان نے مریم نواز سے شادی کی تو اس وقت وہ پاک فوج میں کیپٹن تھے۔نواز شریف کو فوج سے اتنی نفرت ہے تو بیٹی فوجی کو کیوں دی۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے خندقوں میں ملک کی حفاظت کی ہے اصل میں فوجی یہی ہیں ، لیکن چند لوگ ان کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں ایسے عناصر ہی اصل فوج کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور اپنے لیے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ بدنامی کا باعث نہ بنیں ، وہ اصل فوج کو بھی بدنام نہ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل ہماری فوج وہ ہے جس کو میرا دل تسلیم کرتا ہے اور سلام پیش کرتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اس فوج کے لیے بہت کچھ کیا ہے ، اربوں کھربوں روہے خرچ کیے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنا یا ہے، فوج کو ایٹمی پاور دی ہے ،مسلم لیگ (ن)نے چین کے ساتھ ملکر جے-17 بنایا ہے ، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی بھی ہم نے دی ہے ، امریکن ٹیکنالوجی سے ہم نے میزائل ٹیکنالوجی خود تیار کی تھی،کروز میزائل بھی ہم نے ہیی ملک کو دیئے ہیں،یہ سب ہماری کاوشوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.