
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہوں: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔ ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے جب وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جارہے ہیں تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں
نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔ دوسری جانب میجر جنرل آصف غفور سے بھی پاکستان کے اسرائیل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔اس طرح کے شگوفے چھوڑے جاتے ہیں جس سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ریاستی فیصلے ہیں۔72 سال سے ہم نے ایک موقف اپنایا ہوا ہے کہ آپ کا پاسپورٹ دنیا کا واحد پاسپورٹ ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔ میجر آصف غفور نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپگینڈا ہیں۔کچھ ذمہ دار لوگ بھی اس پر بحث کر رہے ہیں لیکن یہ تمام باتیں پراپیگنڈے کا حصہ ہیں۔کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہئیے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ حملہ، حملہ ہوتا ہے، بھارت کرے یا اسرائیل، ہم بلاخوف بھرپور جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ 72 سال سے ہم نے ایک موقف اپنایا ہوا ہے کہ آپ کا پاسپورٹ دنیا کا واحد پاسپورٹ ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔ اب سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے بھی اب بتایا ہے کہ جب انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔